فعال ایمرجنسی معلوماتی مرکز (ایکٹِؤ ایمرجنسی انفارمیشن ہب) میں خوش آمدید
کسی آفت یا ایمرجنسی کے دوران، ہماری کمیونٹی کو متاثر کرنے والے خطرے اور خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو جو فوری اقدامات کرنے چاہئیں، اُن کے بارے میں سٹی آف آسٹن اور ٹریوس کاؤنٹی کی جانب سے تازہ ترین سرکاری معلومات حاصل کرنے کے لیے اس صفحہ پر جائیں۔ اس صفحہ کے لنک کو بُک مارک بنانے پر غور کریں تاکہ آپ کسی بحران کے دوران اسے جلدی سے تلاش کر سکیں۔ آپ آسٹن ایچ ایس ای ایم کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کر سکتے ہیں:
Twitter- @AustinHSEM
Facebook-@AustinHSEM
ہنگامی حالات کے لیے ابھی سے تیاری کریں
کسی بڑی ہنگامی صورتحال کے دوران خود کو بچانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کے پاس حفاظتی منصوبہ، ضروری سامان، اور اس کے رونما ہونے سے بہت پہلے اہم معلومات تک رسائی ہو۔ ہنگامی انتباہات کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے، اور یہ جاننے کے لیے کہ آپ مستقل میں آفات سے زیادہ جلدی بحال ہونے میں خود کی مدد کرنے کے لیے آج کیا کر سکتے ہیں، ملاحظہ کریں ReadyCentralTexas.org
حالت:
کوئی موجودہ الرٹس نہیںہیں
قومی موسمی سروس کی جانب سے شدید گرمی کا انتباہ جاری کیے جانے کی صورت میں اس صفحے پر مخصوص کولنگ سنٹر کی معلومات شامل کی جائیں گی۔
گرمی کی لہر کے دوران وسیع پیمانے پر طویل وقت تک بجلی بند ہونے کی صورت میں اس صفحے میں معلومات اور وسائل شامل کیے جائیں گے۔ سٹی کولنگ سنٹر کے مقامات کے اوقات کار میں اضافہ کر سکتا ہے اور/یا رات کے شیلٹر کھول سکتا ہے۔
تازہ ترین معلومات کے لئے ٹوئٹر پر @AustinHSEM اور فیس بک پر @AustinEmergencyManagement کو فالو کریں۔
Updated 8:30 a.m. 12/27/22