ناگہانی صورتحال سے نکلنے کیلیۓ ساری برادری کو اکٹھا ھونا اور ایک دوسرے کی مدد کرنا پڑتی ھے۔ براۓ مہربانی نیچے دی گئی فہرست میں شہر کے شعبہ جات، شراکت دار ایجنسیوں اور برادرانہ تنظیموں کی جانب سے صورتحال سے باھر نکلنے اور قائم رھنے کے ذرائع ڈھونڈھیۓ۔ یہ فہرست باقاعدگی سے تازہ کی جاتی رھے گی جیسے جیسے صورتحال سے باھر نکلنے کے ذرائع کا باھمی تعاون جاری رھتا ھے۔ آسٹن شہرکے میڈیا چینلوں کے ذریعے آپ یہاں سے تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ھیں۔ https://www.facebook.com/austintexasgov/ https://twitter.com/austintexasgov
ذرائع اور معلوماتی مراکز
صورتحال سے باھر نکلنے اور ذرائع کیلیۓ مستقبل میں منعقد ھونے والے واقعات
6 فروری، 2023 کا ھفتہ: ذرائع اور معلوماتی مراکز
آپ کی برادری کی ضروریات کے بارے میں ھمیں بتائیے! یہاں پر ایک سروے کو مکمل کیجیۓ: https://bit.ly/atxrecovery
آپ شہر اور شراکت داروں کی ھمارے مراکز پر درست ذرائع کی شناخت کرنے میں مدد کررھے ھیں۔
اگر آپ درج ذیل فہرست میں دیے گۓ کسی مراکز کو جانا چاھتے ھیں تو براۓ مہربانی وڈیو اور تصاویر نہ بنا کر اپنے ارد گرد لوگوں کی رازداری اور مقام کا احترام کیجیۓ۔
معلوماتی مراکز
نیچے دیے گۓ مقامات پر معلومات دستیاب ھوگی تاکہ برادری کے ممبران کے سوالات کے جواب دیے جاسکیں اور صورتحال سے باھر نکلنے کے ذرائع کے بارے میں معلومات دی جا سکیں۔
کیپ میٹرو بس روٹ کی معلومات: https://www.capmetro.org/plan
تاریخیں اور اوقات: (اضافی اوقات)
منگل، 7 فروری، صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک۔
دیگر تمام تاریخوں میں، مراکز اپنے روزمرہ معمول کے اوقات میں کھلے ھیں۔
مقامات:
- Blackland Neighborhood Center, 2005 Salina Street, Austin, TX 78722*
- East Austin Neighborhood Center, 211 Comal Street, Austin, TX 78702*
- Gus Garcia Recreation Center 1201 E. Rundberg Lane, Austin, TX 78753
- George Morales Dove Springs Recreation Center, 5801 Ainez Drive, Austin, TX 78744
- Montopolis Recreation Center, 1200 Montopolis Dr. Austin, TX 78741*
- North Austin YMCA, 1000 W Rundberg Ln, Austin, TX 78758
- Turner-Roberts Recreation Center, 7201 Colony Loop Dr., Austin, TX78724
- Travis County Community Centers
- Central Austin, 5325 Airport Boulevard, Austin, Texas 78751
- Del Valle, 3518 FM 973 S., Del Valle, Texas, 78617
- Jonestown, 18649 FM 1431, Suite 6A, Jonestown, Texas, 78645
- Manor, 600 W. Carrie Manor St., Manor, Texas, 78653
- Oak Hill, 8656 A State Highway 71 West, Suite 100, Austin, Texas, 78735
- Pflugerville, 15822 Foothill Farm Loop, Suite D, Pflugerville, Texas, 78660
*ایسے مقامات کی نشاندھی کرتا ھے جہاں ساتھ لے جانے والے خوراک کے ڈبے محدود ھیں۔ براۓ مہربانی یاد رکھیۓ کہ کھانا اور سامان پہلے آئیۓ پہلے پائیے کی بنیاد پر ھے۔ ھماری برادری کی ضروریات کی بنیاد پرھم شریک ھونے والوں کی ایک بڑی تعداد کی توقع کرتے ھیں۔ براۓ مہربانی پارکنگ کی وجہ سے ممکنہ ٹریفک اور تاخیر کی توقع کیجیۓ۔
کثیر- نمائندہ ذریعوں کے مراکز
برادری کے اراکین کے سوالات کے جواب دینے کیلیۓ عملہ دستیاب ھوگا اور مکمل و متنوع ذرائع مہیا کرے گا تاکہ برادری کو حالیہ سرمائی طوفانی نقصان سے باھر نکلنے میں مدد کرے، جیسے کہ برقی چارجنگ کرنے کے مراکز، کوڑے اور نقصان سے متعلقہ معلومات، ذھنی صحت کیلیۓ مدد، گرم خوراک، کپڑے دھونے کی سہولیات، نہانے کا انتظام، اور مزید۔
براۓ مہربانی یاد رکھیۓ، گرم کھانا اور سامان پہلے آئیۓ پہلے پائیۓ کی بنیاد پر دستیاب ھیں۔ ھماری برادری کی ضروریات کی بنیاد پرھم شرکت کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد کی توقع کرتے ھیں۔ براۓ مہربانی ممکنہ ٹریفک کی وجہ سے تاخیر کی توقع کیجیۓ۔
آسٹن- ٹریوس کاونٹی کے تمام رھائیشیوں کو خوش آمدید کہتے ھیں۔
تاریخ: بدھوار، 8 فروری
اوقات: 3 بجے سہ پہر- رات آٹھ بجے
مقام:1200 مونٹوپولیس ریکریئیشن سنٹر، آسٹن ٹیکساس 78741
تاریخ: جمعرات، 9 فروری
مقام: نارتھ واۓ ایم سی اے: 1000 ڈبلیو رنڈ برگ لین، آسٹن، ٹیکساس 78758
اوقات: سہ پہر 3 بجے – رات 8 بجے
تاریخ: جمعہ، فروری 10
اوقات: صبح 9 بجے – شام 7 بجے
مقام: آسٹن کنوینشن سنٹر، 500 ای سیزر شاویز سٹریٹ، آسٹن، ٹیکساس 78701
تاریخ: ھفتہ، 11 فروری
اوقات: صبح 10 بجے- شام 4 بجے
مقام: آسٹن کمیونٹی کالج، 1020 گروو بلیوارڈ، آسٹن، ٹیکساس 78741
بجلی کی تازہ ترین معلومات
عملے 7/24 پیچیدہ مرمتوں کیلیۓ کام کرنا جاری رکھتے ھیں، بجلی کی بحالی کے بارے میں تازہ ترین صورتحال اور مزید معلومات جاننے کیلیۓ براۓ 9400-974-512 کو کال کیجیۓ۔ AustinEnergy مہربانی دیکھیۓ
مزید برآں، درج ذیل کا معائنہ کیجیۓ جس وقت گھر کے ارد گرد بجلی کی مرمتیں ھورھی ھوں تو خود کو محفوظ رکھنے کیلیۓ: step-by-step guide
نہانے تک رسائی
آسٹن کا سبزہ زاروں اور تفریح گاھوں کا شعبہ افراد اور خاندانوں کو نہانے کی سہولت فراھم کرے گا جن کے پاس گرم پانی تک رسائی نہیں ھے۔ یہ خدمت 8 فروری 2023 سے 19 فروری 2023 تک دستیاب ھے۔
پیر- جمعہ، 9:30 صبح سے 2:30 دوپہر تک اور 6 بجے شام سے 8 بجے رات تک۔
ھفتہ، 10:30 صبح سے 1:30 دوپہر تک، اتوار 1 بجے دوپہر سے 3 بجے دوپہر تک۔
گونز ریکریئیشن سنٹر 2430-974-512
3811 ایسٹ، 12 سٹریٹ
آسٹن، ٹیکساس، 78724
ٹرنر- رابرٹس ریکریئیشن سنٹر 2690-978-512
کالونی لوپ ڈرائیو7201
آسٹن، ٹیکساس 78724
گسٹاوو"گس" گارسیا ریکریئیشن سنٹر 2525-978-512
1201 ایسٹ رنڈ برگ لین
آسٹن، ٹیکساس 78753
جارج مورالس ڈوو سپرنگزریکریئیشن سنٹر 3840-974-512
5801 آئینز ڈرائیو
آسٹن، ٹیکساس 78744
مونٹو پولیس ریکرئیشن سنٹر 2300-978-512
1200 مونٹو پولیس ڈرائیو
آسٹن، ٹیکساس 78741
-پیر- جمعہ 11 بجے دوپہر اور شام 6 بجے- 8 بجے رات
ھفتہ 10 بجے صبح – 1:30 دوپہر تک
ورجینیا ایل براون ریکریئیشن سنٹر 7865-974-512
7500 بلیسنگز ایونیو
آسٹن، ٹیکساس 78752
6090- 974- 512 ڈٹمر ریکرئیشن سنٹر
1009 ویسٹ ڈٹمرروڈ
آسٹن، ٹیکساس 78745
ساوتھ آسٹن ریکرئیشن سنٹر 2440-978-512
1100 کمبر لینڈ روڈ
آسٹن، ٹیکساس 78704
جھاڑو دینا اور خراب خوراک کو اکٹھا کرنا
آسٹن ریسورس ریکوری (اے آر آر) کے عملے موسم سرما میں ھونے والے حالیہ واقعے کے بعد جھاڑو لگانے اور طوفان کا کوڑا اکٹھا کرنے کیلیۓ انتھک کام کررھے ھیں۔
طوفان کے کوڑے، خراب شدہ خوراک سے کیسے نپٹنا ھے، اور سڑک کے اطراف سے کوڑا اٹھانے کے اوقات کے بارے میں مزید معلومات کیلیۓ دیکھیۓ۔
Austin Resource Recovery
پانی کی بندش اور خدمات
پانی کی بندش، پانی کے رسنے کیلیۓ تجاویز، اور پانی کے رسنے کی اطلاع دینے کے بارے میں مزید معلومات براۓ مہربانی دیکھیۓ۔
Austin Water
مالک مکانوں اور کرایہ داروں کے ذرائع
ایمرجنسی میں ھونے والی مرمتوں کیلیۓ اجازت نامے اور مدد
آسٹن شہر جتنی جلدی ممکن ھوسکے خود کو وقف کیے ھوۓ ھے کہ رھائشی مالک مکانوں کی مرمتوں کو مکمل کرنے میں مدد کرے۔ کچھ منصوبوں کیلیۓ اجازت ناموں کی ضرورت نہیں ھے۔ ایسے مسائل جن میں آپ کے گھر یا کاروبار کی حفاظت کو خطرات درپیش ھوں ان پر کام فوری طور پر بھی شروع کیا جاسکتا ھے۔
ایمرجنسی میں کی جانے والی مرمتوں کے اجازت نامے کیلیۓ براۓ مہربانی (پیر- جمعہ، پونے آٹھ بجے صبح سے پونے پانچ بجے شام) 1500-974-512کو کال کریں یا وزٹ کیجیۓ:
emergency permit
اضافی طور پرمستحق مالک مکانوں کی مدد کر سکتا ھے جن کو سرما کے طوفان کے بعد مرمتوں کی ضرورت ھے۔Austin Housing and Planning Department’s home repair program
3100-974-512 کو کال کیجیۓ اگر ان خدمات کے بارے میں سوال کرنے ھوں۔
ایمرجنسی کی مرمتوں کیلیۓ ٹھیکیداران
حالیہ طوفان کے بعد کام کررھا ھے تاکہ آسٹن کے رھائشی جن کو مادی یا مالی مشکلات درپیش ھیںAustin Disaster Relief Network
کہ وہ رضاکارانہ مدد کی درخواست کرسکتے ھیں تاکہ سرما میں آنے والے طوفان کے کوڑے کو صاف کیا جاۓ۔
کو وزٹ کیجیۓ تاکہ دستیاب مدد کے بارے میں مذید معلومات لے سکیں اور یہ کہ مدد کی درخواست کیسے کرنی ھے۔ ADRN’s website
یاد رکھیۓ کہ شہر اور برادری کے شراکت داران کسی مخصوص نجی کمپنی کی توثیق نہیں کرتے۔ یہ برادری کے مہیا کردہ ذرائع ھیں تاکہ ایمرجنسی میں بروقت مرمتیں کی جائیں۔
مزید معلومات کیلیۓ کہ کیسے ٹھیکیدار کا انتخاب اور مرمت کیلیۓ ادائیگی کرنی ھے، وفاقی تجارتی کمیشن کی سائٹ پر جاکر ملاحظہ کیجیۓ۔
Rebuilding Your Home or Office After a Weather Emergency.
کرایہ داروں کے ذرائع
پر دیکھیۓ کہ اگر آپ کرایہ داروں کے ذرائع کیلیۓ مستحق ھیں بشمول قانونی مشورہ، کراۓ اور بلوں میں مدد اور مذید۔ Resources for Renters
آسٹن قانون کا نفاذ کرنے والے انسپکٹرمعائنہ کررھے ھیں کہ اگر مالک مکان حضرات جتنی جلدی ممکن ھوسکے اپنی ملکیتوں کو قانون کے مطابق کروارھے ھیں۔ موسم سے متعلقہ عام خلاف ورزیوں میں گرم پانی نا آنا، پھٹے ھوۓ پائپ، اور دیواروں یا چھت میں دراڑیں پڑی ھوئی ھونا شامل ھیں۔ وہ رھائشی جن کو ممکنہ قانونی خلاف ورزی کا سامنا ھو پہلے اپنے مالک مکان کو مطلع کریں۔ آسٹن شہر کے قانون کو یہاں جاکر دیکھیۓ۔
learn how to report a possible code violation
موسمیاتی پروگرام
یہ پروگرام مستحق صارفین کو گھریلو بجلی بہتر بنانے کی مفت پیشکش کرتا ھے جن کی آمدنی کم یا اوسط درجے کی ھوتی ھے۔ ان بہتریوں سے مستحق صارفین کو بجلی کے ماھانہ بلوں میں رقم بچانے، گھر کے اندر ھوا کے معیار کو بہتر بنانے، اپنے گھر کو صحت مند، ارام دہ بنانے، موسمیاتی خطرات کیلیۓ مضبوط کرنے میں مدد کرسکتی ھیں۔
خوراک کی تقسیم
اگر آپ کو خوراک کی صرورت ھے یا/ اور خوراک تیار کرنے کے قابل نہیں ھیں تو براۓ مہربانی درج ذیل کو وزٹ کیجیۓ۔
اور "یہاں خوراک تلاش کیجیۓ" کے بٹن کو استعمال کیجیۓ یا 1-1-2 کو کال کرکے اپنے نزدیک ڈھونڈھ لیجیۓ۔the Central Texas Food Bank
چھوٹے کاروباری ذرائع
آسٹن شہر کا چھوٹے کاروباروں کا ادارہ اس بات کیلیۓ وقف شدہ ھے کہ ناگہانی صورتحال کیلیۓ قبل از وقت تیاری مہیا کی جاۓ اور چھوٹے کاروباروں کو خراب صورتحال سے نکالنے کیلیۓ ذرائع مہیا کیۓ جائیں۔ ان خدمات کے بارے میں مذید جاننے کیلیۓ درج ذیل کو وزٹ کیجیۓ۔
مدد کرنے کے طریقے
برادری کو اکٹھا کرنے کا کام اپنے ھمسائیوں کی مدد کرنے کے کام کو شروع کرنے سے آغاز ھوتا ھے۔ اگر آپ شہر کے واقعات کے دوران ذرائع مہیا کرنے میں دلچسپی رکھتے ھیں تو درج ذیل فارم کر بھر دیجیۓ۔
سامان کو چندہ کرنے یا رضاکارانہ کام کرنے کی دیگر جگہوں میں شامل ھیں:fill out this form
برادری کا ادارہ براۓ حصول قوتhttps://communityresiliencetrust.org/winter-response/
آسٹن باھمی امدادhttps://www.austinmutualaid.org/
ایک بڑی ایمرجنسی میں خود کو بچانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ھے کہ اس کے واقع ھونے سے پہلے ھی ایک محفوظ منصوبہ، سامان اور حساس معلومات تک رسائی رکھی جاۓ۔ ایمرجنسی کے تنبیہی اعلانات اور سیکھنے کیلیۓ اپنی مدد آپ کرنے کیلیۓ آپ آج کیا سیکھ سکتے ھیں اور مستقبل میں ناگہانی صورتحال سے زیادہ تیز رفتاری سے نکلنے کیلیۓ درج ذیل پر جاکر اپنا اندراج کروا لیجیۓ۔
غیر-شہری ذرائع
کچھ مقامی اور علاقائی تنظیمیں ضرورت مندوں کیلیۓ مہربانہ ذرائع کی پیشکش کررھی ھیں۔ براۓ مہربانی ان غیر دفتری ذرائع کیلیۓ نیچے دیۓ گۓ لنکس کو دیکھیۓ۔ یاد رکھیۓ کہ یہ ذرائع اور واقعات آزادانہ طور پر کیے جاتے ھیں۔ درج ذیل لنکس کے علاوہ شہر کے پاس کوئی اضافی معلومات نہیں ھیں اور نہ ھی ان میں سے کسی کی توثیق کرتا ھے۔ ان مقامات میں سے کسی کی جانب سفر کرنے سے قبل براۓ مہربانی تنظیم کو براہ راست رابطہ کیجیۓ تاکہ تصدیق کرلیں کہ ان کے ذرائع ابھی تک دستیاب ھیں۔
- آسٹن کے علاقے کی اربن لیگ https://aaul.org/housing-community-development/
- مگنولیا موورز(ایک جگہ خالی کرنے اور انخلاء کے بارے میں باھمی گفت وشنید کا پروگرام جو بے گھر یا غیر مستحکم گھر کے لوگوں کو مفت رھائش کی پیشکش کرتا ھے) https://toofound.org/magnolia-movers/
- ریڈ کراس https://www.redcross.org/local/texas/central-and-south-texas/get-help.html
ٹی ڈی ای ایم https://www.tdem.texas.gov/recovery/resources-for-texas-citizens
دیگر افراد کی تنظیم https://toofound.org/mobile-hygiene-clinic/
- ٹریوس کاونٹی کی ایمرجنسی تنظیم https://2023-winter-weather-recovery-traviscountytx.hub.arcgis.com
شہر کے دیگر ذرائع کے بارے میں کوئی سوالات ھوں تو براۓ مہربانی 1-1-3 کو مزید معلومات لینے کیلیۓ کال کیجیۓ۔